ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کو4-1 سے شکست دے کر الیسٹر کک کو دیں گے الوداعی: روٹ

ہندوستان کو4-1 سے شکست دے کر الیسٹر کک کو دیں گے الوداعی: روٹ

Sat, 08 Sep 2018 13:26:50    S.O. News Service

لندن،8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ وہ ہندوستان کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں جیت درج کر کے الیسٹر کک کو اچھی الوداعی دینا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جیت دنیا کو ایک مضبوط سگنل دے گی۔روٹ نے کہا کہ کک نے انہیں ساتھمپٹن میں ہی اپنے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ یہ اس کے لئے اور اس کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلنے والوں کے لیے جذبات سے بھرا ہوا ہفتہ ہوگا ۔ہمارے ڈریسنگ روم میں ان کی کافی کمی محسوس ہوگی۔لیکن میں خوش ہوں کہ انہیں اس کھیل کا لطف اٹھانے کا موقع ملا۔انہوں نے آخری ٹیسٹ کے موقع پر کہاکہ میری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہو گی کہ ہم اس میچ کو جیت لیں۔دنیا کی نمبر ایک ٹیم کو ہرانا اور 4-1سے جیت درج کرنا بطور ٹیم دنیا کے سامنے ایک ٹھوس پیغام ہوگا ۔یہ گرمیوں کا موسم مشکل حالات میں ہمارے لیے شاندار رہے گا۔روٹ نے کہا کہ کک اپنے ریٹائرمنٹ والے دن کو زیادہ توجہ نہیں دینا چاہتے۔انہوں نے کہاکہ ہم کچھ بھی حکمت عملی بنا کر نہیں چل رہے ہیں لیکن مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم بہتر کریں گے۔


Share: